بھارت ہر حملے کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھاتا ہے، ثبوت کہاں ہیں؟ اسحاق ڈار

News Image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت ہر بار دہشت گردی کے بعد بلاجواز پاکستان پر الزام عائد کر دیتا ہے، جو غیر مناسب اور ناقابل قبول رویہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت اگر الزامات لگاتا ہے تو ٹھوس شواہد بھی پیش کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے غصے میں پاکستان کو نشانہ بنانا دانشمندی نہیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دفتر خارجہ اپنی سفارشات پیش کرے گا، جبکہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ موقف اپنایا گیا ہے۔

DATE . Apr/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top