
لاہور:پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالا مقابلہ رات 8 بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔کراچی کنگز کے 6 پوائنٹس ہیں۔اس نے اب تک 5 میچ کھیلے، تین جیتے اور 2 ہارے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 پوائنٹس حاصل کرپائی۔گلیڈی ایٹرز نے 3 میچ کھیلے، ایک جیتا اور 2 ہارے ہیں۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کی تاریخ میں 19مرتبہ مدمقابل ہوئیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 12 میچز جیتے۔کراچی کنگز نے 7 میچز میں کامیابی سمیٹی۔
DATE . Apr/26/2025