نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے گفتگو، بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد

News Image

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی یکطرفہ اقدامات اور چھوٹے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد کا ہر صورت میں تحفظ کرے گا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں سلامتی اور امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت نے پاک مصر دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

DATE . Apr/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top