پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون میں تاریخی پیش رفت جدید زرعی مشینری کی حوالگی کی تقریب

اسلام آباد: وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے آج اسلام آباد میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی جدید زرعی مشینری اور آلات پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی اور خودکفالت کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔تقریب میں چین کے سفیر، جناب جیانگ زائی دونگ، وفاقی وزراء، صوبائی وزراء و سیکرٹریز، اور زرعی تحقیقاتی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ہارس پاور ٹریکٹرز، دھان، گندم اور مکئی کی کٹائی کی مشینیں، روٹری ٹلرز اور کھاد ڈالنے والی ڈرلز نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ ہمارے کسانوں کے لیے خوشحالی کے نئے دروازے بھی کھولیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں زرعی پیداوار میں کمی کی ایک بڑی وجہ جدید زرعی مشینری کی کمی ہے، اور چین کی یہ فراخدلانہ معاونت ہمارے تحقیقی اداروں کی استعداد بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Date . Apr/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top