چین میں سوشل سیکیورٹی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 98.3فیصد تک پہنچ گئی

  

چین کی وزارت  انسانی وسائل اور سماجی تحفظ   نے 25 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس میں  بتایا   کہ ملک بھر میں سوشل سیکیورٹی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 1.386 بلین تک جا پہنچی ہے ، جو   98.3فیصد آبادی کا احاطہ کرتی ہے۔ ان میں سے 1.034 بلین افراد  الیکٹرانک سوشل سیکورٹی کارڈ  رکھتے ہیں ، جو آبادی کا 73.4فیصد  بنتا ہے۔ ستمبر کے آخر تک چین میں بنیادی بڑھاپے، بے روزگاری اور روزگار سے متعلق انجری انشورنس سے بیمہ شدہ افراد کی تعداد بالترتیب 1.075 ارب، 245 ملین اور 303 ملین  ہے اور تینوں سوشل انشورنس فنڈز کی کل آمدنی 6.1 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی۔ چین کا سوشل سیکیورٹی فنڈ کا آپریشن   مستحکم رہا ہے۔

DATE . Apr/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top