
چنگشا، چین: چین میں جاری سدیرمن بیڈمنٹن کپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں ملیشیا، جاپان اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
ملیشیا نے فرانس کو پانچ صفر سے شکست دی، جبکہ جاپان نے گروپ ‘سی’ میں آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں پانچ صفر سے ہرا دیا۔ ملیشیا کے گوہ جن وی اور لیونگ جن ہاؤ نے مینز ڈبلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
گروپ ‘بی’ میں کینیڈا کے وکٹر لائی نے جنوبی کوریا کے جیون ہیوک جن کو شکست دی، تاہم خواتین چیمپئن آن سے یونگ نے جنوبی کوریا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد جنوبی کوریا نے کینیڈا کو شکست دے کر میچ اپنے نام کیا
DATE . May/1/2025