شکرگڑھ: کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بھارت سے 160 سکھ یاتری راہداری کے ذریعے کرتارپور صاحب پہنچے، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں، لنگر تناول کیا اور دربار صاحب پر سجدہ کیا۔کرتارپور آنے والے یاتریوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت پرامن اور محبت کرنے والے ہیں۔ ایک خاتون یاتری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے کی شادی کی منت پوری ہوئی ہے اور اب وہ آئندہ اپنی بہو اور پورے خاندان کے ساتھ دوبارہ آئیں گی۔ یاتریوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Date . May/2/2025