سدیرمین بیڈمنٹن کپ : چین ،جنوبی کوریا ،ہانگ کانگ اورکینیڈا کی کامیابی

چین :سدیرمین بیڈمنٹن کپ میں چین نے تھائی لینڈ، جنوبی کوریا نے تائیوان کر ہرا دیا۔ ہانگ کانگ نے الجزائر اورکینیڈا نے جمہوریہ چیک کے خلاف کامیابی سمیٹی۔چین میں کھیلے جا رہے بین الاقوامی بیڈمنٹن ایونٹ میں دفاعی چیمپئن چین نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلےکے بعد چار۔ایک سے شکست دی۔ چین نے مکسڈ ڈبلز اور مینز سنگلز میں کامیابی کے بعد اپنے ملک کو دو۔صفر کی برتری دلائی۔ جس کے بعد تھائی لینڈ نے خواتین سنگلز میں فتح کے ساتھ سکور دو۔ایک کیا۔ تاہم مینز ڈبلز اورخواتین ڈبلز میچ جیت کر چین فتح سمیٹی۔گروپ بی سےجنوبی کوریا نے تائیوان کو شکست دی۔ چار مرتبہ کے چیمپئن جنوبی کوریا نے تائیوان کو چار۔ایک ہرایا۔جنوبی کوریا کی ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر رکھا ہے۔کوارٹر فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہانگ کانگ اور کینیڈا کی ٹیموں نے اپنے مقابلے جیتے۔ہانگ کانگ نے الجزائر جبکہ کینڈا نے جمہوریہ چیک کے خلاف چار۔ایک سے کامیابی حاصل کی-

Date . May/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top