آل پاکستان مرکز ایوانِ قریش سولجر بازار نمبر 1 کراچی
“””””” انتقال پر ملال “””””””
” اِنٙا لِلٰہِ وٙاِنٙا اِلٙیہِ رٙاجِعُون° “
” پیغام برائے اظہارِ تعزیت وٙ دعائے مغفرت “
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے جہانگیر آباد ناظم آباد کے رہائشی وٙ قریشی برادری کی نہایت معزز سماجی شخصیات وٙ بزنس مین حاجی عبدالغفار قریشی وٙ جناب حاجی اقبال قریشی (سجوڑیا) کی ہمشیرہ وٙ محترم عبد اللہ قریشی کی زوجہ محترمہ اور کاشف قریشی کی والدہ محترمہ کا با رضائے اِلٰہِی انتقال ہو گیا ہے جن کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 3 مئی 2025 بروز ہفتہ بعد نمازے عشاء جہانگیر آباد کے مین سروس روڈ پر پڑھایا جا رہا ہے تمام برادران القریش سے استدعا ہے کہ نمازے جنازہ وٙ تدفین میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر ثوابِ دارین حاصل کریں جبکہ مرحومہ کے جسدِ خاکی کو تدفین کی غرض سے جہانگیر آباد سندھی قبرستان لے جایا جائے گا جہاں انہیں ان کے غمزدہ لواحقین کی موجودگی میں سپردِ خاک کیا جائے گا- اس سانحہ ارتحال پر القریش برادران کے رہبر وٙ رہنماء بانی وٙ چئیرمین کیپیٹل میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کیٹل فام وٙ آل پاکستان مرکز ایوانِ قریش محمد ندیم قریشی، انجمن القریش ویلفئیر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ جہانگیر آباد ناظم آباد کے چئیرمین محمد ندیم قریشی، وائس چیئرمین حاجی عبدالرحمٰن قریشی، صدر حاجی ریاض احمد قریشی، یوتھ کے مرکزی نائب صدر وٙ نائب صدر انجمن القریش ویلفئیر جہانگیر آباد ناظم آباد محمد تحسین قریشی، جنرل سیکریٹری محمد ندیم قریشی، فنانس سیکریٹری محمد راشد قریشی، آفس سیکریٹری محمد شہباز قریشی وٙ دیگر القریش ویلفئیر ایسوسی ایشن کے علاقائی دفاتر کے تمام ذمہ داران، عہدیداران اور یوتھ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد مرحومہ کے غمزدہ لواحقین عزیز و اقارب سے اظہارِ تعزیت اور دُعٙائے مغفرت کرتے ہیں-
جاری کردہ مرکزی شعبہ نشرو اشاعت کے مرکزی چیف آرگنائزر پریس میڈیا ایڈوائیزر وٙ میڈیا سیل انچارج خادم قریش خاکسار احقرالعباد ایس اے غفار سینئیر جرنلسٹ وٙ مرکزی صدر سٹی پریس کلب آف پاکستان
DATE . May/4/2025