
تھائی لینڈ: تھائی لینڈ میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے شہیر آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے ترجوت سنگھ باوا کو شکست دے دی۔
مڈل ویٹ کیٹیگری کے اس مقابلے میں شہیر آفریدی نے جارحانہ انداز اپنایا اور تیسرے راؤنڈ میں مکوں کی بارش سے بھارتی باکسر کو لڑکھڑا کر رکھ دیا۔ چوتھے راؤنڈ میں ترجوت سنگھ کی حالت مزید خراب ہوئی، جس پر ریفری نے فائٹ روک دی۔
شہیر آفریدی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔ یہ سندھ پولیس کے کمانڈو شہیر آفریدی کی 18ویں فائٹ تھی، اور اس فتح کے ساتھ وہ مڈل ویٹ کیٹیگری میں دنیا کے 50 بہترین باکسرز میں شامل ہو گئے ہیں.
DATE . May/4/2025