
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس کا مقصد دوست ممالک سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SECP) کے چیئرمین، وزیرِ پیٹرولیم اور وزیرِ خزانہ کے سیکرٹریز سمیت وزارتِ خارجہ (MoFA) اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بنیادی طور پر انفراسٹرکچر، توانائی، پیٹرولیم اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔
نائب وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے لیے اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور عمل کو سہل بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے حکومت کی اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو حقیقی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی، جس سے اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا.
DATE . May/4/2025