سدیرمن کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، چین،جاپان انڈونیشیا اور جنوبی کوریا آمنے سامنے

News Image

ژیامن – سدیرمن بیڈمنٹن کپ کے سیمی فائنل کے لیے چار ٹیموں کا تعین ہو گیا ہے۔ میزبان چین، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان نے کوارٹر فائنل میں اپنے اپنے مقابلے جیت کر آخری چار میں جگہ بنا لی ہے۔
ژیامن میں جاری اس بین الاقوامی بیڈمنٹن ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن چین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے شکست دی۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں جاپان نے تائیوان کے خلاف بھی کلین سویپ کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔
انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا کوارٹر فائنل نسبتاً سخت رہا۔ تھائی لینڈ نے پہلا گیم جیت کر برتری حاصل کی تاہم انڈونیشیا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں گیمز اپنے نام کیے اور ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔یورپ کی آخری امید ڈنمارک کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی کوریا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کو تین ایک سے ہرایا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں اب چین کا مقابلہ جاپان سے ہوگا جبکہ انڈونیشیا کی ٹیم جنوبی کوریا کے مد مقابل آئے گی۔ بیڈمنٹن کے شائقین کو اب سیمی فائنل میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔

DATE . May/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top