
اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد آمد پر اُن کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری برائے ویسٹ ایشیا سید اسد گیلانی، پاکستان میں ایرانی سفیر اور دیگر سینئر حکام نے کیا۔
اپنے دورے کے دوران، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار شامل ہیں۔