
میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل برطانیہ کے جیک ڈریپر اور ناروے کے کیسپر رُڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ کے سیمی فائنل میں جیک ڈریپر نے اٹلی کے لورینزو مسیٹی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ڈریپر نے یہ میچ چھ تین اور سات چھ کے سکور سے اپنے نام کیا اور رواں سال میں تیسری مرتبہ کسی اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ناروے کے کیسپر رُڈ نے ارجنٹینا کے فرانچیسکو سیرنڈولو کو شکست دی۔ رُڈ نے یہ میچ چھ چار اور سات پانچ کے اسکور سے جیتا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کیسپر رُڈ نے میڈرڈ اوپن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
جیک ڈریپر اور کیسپر رُڈ کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا۔ ٹینس کے شائقین کو ایک دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں اور فائنل میں فتح حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔
DATE . May/5/2025