
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، جس میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی تاکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔
گورنر بلوچستان نے حالیہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جارحیت کے تناظر میں بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور قومی وحدت کے لیے بلوچستان کے عوام ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہیں گے۔
DATE . May/6/2025