سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کو بطور ایم ڈی پی ٹی وی اضافی ذمہ داری میں تین ماہ کی توسیع

News Image

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع دے دی ہے۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

عنبرین جان گریڈ 22 کی سینئر افسر ہیں اور اس وقت سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ انہیں اس سے قبل پی ٹی وی کے ایم ڈی کا اضافی چارج سونپا گیا تھا، جسے اب مزید تین ماہ کے لیے توسیع دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ادارے میں تسلسل اور پیشہ ورانہ قیادت کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

DATE . May/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top