
ملتان: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کو اپنی آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پشاور زلمی نے کھیلے گئے میچ میں سلطانز کو 7 وکٹوں سے باآسانی ہرادیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے محض 13 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز بنائے، جبکہ میکس برائنٹ 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے
DATE . May/7/2025