پی ایس ایل 10: آج آرام کا دن، کل اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکراؤ

News Image

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں آج کھلاڑی آرام کریں گے، تاہم کل سے ایک بار پھر راولپنڈی میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ایونٹ کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔ یہ دلچسپ مقابلہ کل رات 8 بجے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل کی تاریخ میں 20 مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکی ہیں، جن میں سے 10 میچز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اور اتنے ہی میچز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے نام کیے ہیں۔ کل کے میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

DATE . May/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top