
اسلام آباد-قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دنیاکے تمام اہم ممالک پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دوست ملکوں
کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے۔بھارت کے قریب ترین ملک بھی اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ہماری افواج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مدمقابل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت ڈرونزکے ذریعےدفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات چاہتاتھا۔پاکستان نے دشمن کی حکمت عملی کو بھانپتے ہوئے ردعمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے کیلئے 200فیصد تیار ہیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پرمحملہ کیا ہے ۔بھارت ایک مکار اور بزدل دشمن ہے انہوں نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہمارے شاہینوں نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ہے ،حنیف عباسی نے کہا کہ شکست خوردہ بھارت نے اب واویلا شروع کر دیاہے،بھارت پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیرپرحملےکاپروپیگنڈاکررہاہے، دیگر اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاکستان بھر پور انداز میں دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہ کہا پاک افواج نے پیشہ وارنہ ماہر مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملے کو ناکام بنایا اور جواب میں دشمن کی کئی پوسٹوں کو تباہی کیا اور فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا-
DATE . May/9/2025


