عظمیٰ بخاری کا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل

News Image

لاہور (نامہ نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں اور بے بنیاد دعوؤں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا اب صحافت کے بجائے مودی حکومت کی چاپلوسی کا ایک بدترین نمونہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا صحافت کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے جو سچ چھپانے اور جھوٹ پھیلانے میں پیش پیش ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مودی سرکار ایک جھوٹ بولتی ہے، اور بھارتی میڈیا اس جھوٹ کو سو گنا بڑھا کر پیش کرتا ہے۔ گودی میڈیا کے نزدیک تو بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے تمام شہر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور اس کے گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا اب کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے جس کا مقصد صرف جھوٹے پروپیگنڈے کو فروغ دینا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے شہروں کے قریب بھی پھٹکنے کی ہمت نہیں رکھتا، اور یہ خواب ہمیشہ ناتمام ہی رہے گا، انشاءاللہ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1965 میں بھارت نے لاہور پر قبضے کا خواب دیکھا تھا لیکن عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج بھی بھارتی افواج گزشتہ تین دنوں سے پاکستان کی بہادر فورسز کے ہاتھوں مسلسل زلت آمیز شکست کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کر رہی ہے اور اب تک پانچ بھارتی طیارے مار گرائے جا چکے ہیں، جس کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا بھی کر رہا ہے۔ گودی میڈیا اپنی حکومت کی عالمی سطح پر ہونے والی ہزیمت کو چھپانے کے لیے پاکستانی طیارے گرانے کی فیک نیوز پھیلا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پاکستانی افواج وطن عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی خود گزشتہ ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپا بیٹھا ہے، کیونکہ میدانِ عمل میں بھارت کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملا۔

DATE . May/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top