
نئی دہلی: افواج پاکستان کی کامیاب کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی میڈیا جھوٹ بولنے پر اتر آیا ہے۔ اپنی ہی مسلح افواج کی مسلسل ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر، بھارتی میڈیا نے گمراہ کن خبریں نشر کرنا شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اپنے فالس فلیگ آپریشنز کو بالی ووڈ کی فلموں کی طرح ڈرامائی انداز میں پیش کر رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو حقائق سے دور رکھنا ہے۔ سچائی کو دبانے کی اس کوشش میں، بھارت میں دی وائر نامی ایک اہم ویب سائٹ تک رسائی بھی روک دی گئی ہے۔ دی وائر نے خود اس پابندی کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی شہریوں کی جانب سے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک بھارتی بزنس مین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کی تصدیق کیے بغیر کیے گئے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ کر رہا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بعض چینلز، جیسے کہ ’’آج تک‘‘ نے ماضی میں لاہور کو ’’زی نیوز‘‘ نے کراچی کو اور ’’ریپلک‘‘ نے نیویارک کو فتح کرنے جیسے جھوٹے دعوے کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق، مودی نواز گودی میڈیا کے اینکرز ان دنوں بھی جھوٹ کا منجن بیچنے میں مصروف ہیں۔
DATE . May/9/2025