جنگ نہ کرو لیکن اگر تم پر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر پیچھے نہ ہٹو، کپتان قومی ٹیم محمد رضوان

News Image

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کےکپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہےکہ جنگ نہ کرو لیکن اگر تم پر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر پیچھے نہ ہٹو۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور یہاں آج بھی ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سےکرتے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دی جا سکتی، ان پر مسلط کی گئی ہر جنگ انہیں مزید جوڑتی ہے، جگاتی ہے اور مضبوط بناتی ہے،یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو سمجھنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم نے حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے، نہ ظلم کرنا ہے نہ ظلم سہنا ہے۔

DATE . May/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top