پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کا نیا ریکارڈ، گلیڈی ایٹرز نے تاریخ رقم کر دی

News Image

پنڈی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 26ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریکارڈ ساز اننگز میں رائلی روسو اور حسن نواز نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت گلیڈی ایٹرز نے نہ صرف رنز کا انبار لگایا بلکہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی اپنے نام کیا۔

DATE . May/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top