بھارتی جارحیت سے شہیدہونے والوں کو خراج عقیدت، پی ایس ایل میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

News Image

راولپنڈی:اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے 26ویں میچ سے قبل بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
سٹیڈیم میں موجود تمام قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور تماشائیوں نے خاموشی اختیار کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں سٹیڈیم میں قومی ترانہ بجایا گیا۔ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور شائقین نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔

DATE . May/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top