
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 34میں سے26میچز کھیلے جا چکےہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 13پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈکے10،10پوائنٹس ہیں، رن ریٹ کی بنیاد پرکنگز دوسرے اور یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ لاہور قلندرز کی 9پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔ 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی کا ہے۔ ایونٹ میں ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 2پوائنٹ حاصل کرسکی۔ پی ایس ایل کے میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
DATE . May/9/2025