
اسلام آباد:گزشتہ شب بھارت کی جانب سے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ گہری دوستی اور تعاون کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کی تعمیر 1993 میں ہوئی تھی اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات قائم کیے۔
بھارت نے جان بوجھ کر اس اہم علامت کو نشانہ بنایا، جو کہ سفارتی، اخلاقی اور انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔
مزید یہ کہ، گزشتہ روز بھارت نے ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جو کہ نہ صرف سکھ برادری بلکہ بین الاقوامی برادری کے لیے بھی شدید تشویش کا باعث ہے۔
DATE . May/10/2025


