پاکستان کے محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کوئٹہ میں ہونے والی پاکستان فرسٹ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد وسیم نے وینزویلا کے وٹسن اورنو کو شکست دی ۔ چیمپئن شپ میں 9 ممالک کے 16 باکسرز نے حصہ لیا۔ باکسنگ شو میں خواتین کے 2 مقابلے بھی شامل تھے ،جن میں پاکستانی خواتین باکسرز نے بھرپور حصہ لیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، کور کمانڈر 12 کور اور دیگر اعلیٰ حکام فائنل کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے جیتنے والے فائٹرز کو ٹائٹلز سے نوازا۔
Date . May/12/2025