مسئلہ کشمیر خطے میں بدامنی کی جڑ، حل ناگزیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سی این این کو انٹرویو

News Image

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے جارحیت شروع کر کے مس کیلکولیشن کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یقین دہانی پر پاکستان نے سیز فائر کیا کہ بھارت دوبارہ جنگ شروع نہیں کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس خطے میں بد امنی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، جس کے حل کا مطالبہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے جو بھی کیا، اپنے دفاع میں کیا ، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن یہ یکطرفہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اگر سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کیا گیا اور پانی کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ، تو یہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان نے فیصلہ کن اقدامات کیے، جس کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک سے ماضی کو بھلا کر جامع مذاکرات شروع کرنے اور خطے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

DATE . May/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top