معرکہ حق :شہید حوالدار محمد نوید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

News Image

فیصل آباد: پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید، جو معرکہ حق کے دوران وطن عزیز پر قربان ہو گئے، کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شریک افراد نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور جنرل آفیسر کمانڈنگ نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی بہادری کو سراہا۔

اس موقع پر شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حرمت پر اگر ان کے دس بیٹے بھی ہوں تو وہ بھی قربان کر دیں گے۔ انہوں نے دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ رات کی تاریکی میں وار کرتے ہیں، مگر پاکستانی قوم ان کا ہر وار ناکام بنائے گی۔ لواحقین نے مزید کہا کہ عوام اور افواج پاکستان ایک ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

DATE . May/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top