پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل تعاون پر وزیراعظم کا ترک صدر سے اظہارِ تشکر

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے ترک صدر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

DATE . May/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top