پاکستان سپر لیگ سیزن10 میلہ دوبارہ سجنے کےلئے تیار

پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز میں آخری چار گروپ میچز17 ، 18 اور 19 مئی کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔17مئی کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گی جبکہ 18 مئی کو ’’ڈبل ۔ہیڈر‘‘ ہوگا۔پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزدن 3بجے جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز شام ساڑھے سات بجے کو میدان میں اتریں گے۔قذافی سٹیڈیم پلے آف مرحلے اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ کوالیفائر 21مئی کو ، پہلا الیمنیٹر22 مئی اوردوسرا الیمنیٹر 23مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔دو بہترین ٹیموں کے درمیان 25مئی کو پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں سجے گا۔مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

Date . May/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top