جیرو ڈی اٹالیا: چوتھے مرحلے میں نیدر لینڈز کے کیسپر وین اوڈن فاتح، پیڈرسن کی برتری برقرار

روم: نیدرلینڈز کے کیسپر وین اوڈن نے جیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ اپنے نام کر لیا۔ڈنمارک کے ’’ میڈزپیڈرسن ‘‘ اپنی مجموعی برتری اور لیڈرز جرسی برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔اکیس مراحل پر مشتمل ریس کا چوتھامرحلہ 189کلومیٹرکے فاصلے پر محیط تھا۔ نیدرلینڈز کے کیسپر وین اوڈن نے مقررہ فاصلہ4گھنٹے2منٹ اور21سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔کیسپر کے ہم وطن ڈچ سائیکلسٹس اولیوکوئج اور میکائیل زجلارڈ نے دوسری اور تیسری پوزیشن کے ساتھ پوڈیم مکمل کیا۔ریس لیڈر ڈنمارک کے میڈز پیڈرسن نے چوتھے نمبر پر اختتامی لائن عبور کی تاہم اپنی مجموعی برتری اور لیڈرز جرسی بچانے میں کامیاب رہے۔ ریس کا پانچواں مرحلہ 151کلومیٹراور پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے۔

Date . May/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top