
اٹلی کے ’’لورینزو۔ مسیٹی ‘‘ اور اسپین کے کارلوس الکاراز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
روم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں لورینزو۔ مسیٹی ‘‘ نے دفاعی چیمپئن جرمنی کے ’’ الیگزینڈر۔ زویروو ‘‘کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔مقامی فیورٹ مسیٹی نے زویروو کے خلاف سات۔6اور چھ۔4سے کامیابی سمیٹی۔سیمی فائنل میں لورینزو مسیٹی کا مقابلہ سپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔
تھرڈ سیڈ کارلوس الکاراز نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے جیک ڈریپر کو سٹریٹ سیٹس میں مات د ی۔ چار مرتبہ کے گرینڈ سلام فاتح الکاراز نے ڈریپر کو چھ۔4اور چھ۔4سے ہرا کر پہلی مرتبہ اطالوی ٹورنامنٹ کے لاسٹ فور کا ٹکٹ حاصل کیا۔
DATE . May/15/2025


