
عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آرینا سبالنکا کو اٹالین اوپن کوارٹرفائنل میں شکست، چین کی کن ون زینگ اور امریکہ کی کوکو گاف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
روم میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں ’’کن ون زینگ ‘‘ نے آرینا سبالنکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ اولمپک چیمپئن کن ون زینگ نے سبالنکا کے خلاف چھ۔4 اوراور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی۔میچ کے دوران مایوسی کی وجہ سے آرینا سبالنکا نے شائقین میں موجود ایک شخص پر چلانا شروع ہو گئیں اور کوڈ کی خلاف ورزی کا چارج بھی حاصل کیا۔
دوسرے کوارٹرفائنل میں امریکہ کی کوکو گاف نے روس کی میرا۔آندریوا کو شکست دے کر کرلگاتار دوسرے سال ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔کوکوگاف نے آندریوا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔چار اور سات۔چھ سے ہرا یا۔سیمی فائنل میں کوکو گاف اور چین کی کن ون زینگ مدمقابل ہوں گی۔
دوسرا سیمی فائنل اٹلی کی جیسمین پاؤلینی اور امریکہ کی پیٹن سٹرنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
DATE . May/15/2025


