پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ریلویز اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

News Image

باکو: وزیرِ مملکت برائے ریلوے و سربراہ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ بلال اظہر کیانی نے آذربائیجان کے نائب وزیر زراعت سروان جعفروف اور چیئرمین ریلویز روشن رستموف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان ریلوے اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین ریلویز روشن رستموف سے ملاقات میں بلال اظہر کیانی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ریلوے کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ روشن رستموف نے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں نے ریلویز سے متعلق مختلف امور پر مسلسل رابطے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیر زراعت سروان جعفروف سے ملاقات میں بلال اظہر کیانی نے حالیہ جنگ میں آذربائیجان کو دی گئی پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے آذربائیجان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں زراعت کے شعبے میں تعاون، بیجوں کی تحقیق، اور زراعت سے متعلقہ کمپنیوں کے درمیان روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے زراعت سمیت تمام شعبوں میں تجارتی، کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مل کر فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور قیادت و حکام کی سطح پر دوطرفہ دورے باہمی تعلقات کے فروغ کا مظہر ہیں۔

آذربائیجان کے نائب وزیر زراعت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دورے پر بلال اظہر کیانی کا شکریہ ادا کیا۔

DATE . May/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top