ٹک ٹاک کا نیا کمال، تصاویر اب بنیں گی اے آئی ویڈیوز

News Image

اسلام آباد:شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی عام تصاویر اور سیلفیز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ویڈیو میں تبدیل کر سکیں گے۔

یہ فیچر جس کا نام اے آئی الائیو’ رکھا گیا ہے صرف ٹک ٹاک اسٹوریز میں دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی شیئر کردہ تصاویر کو محض ایک کلک سے اے آئی ویڈیو میں بدل سکیں گے۔

اگر کوئی صارف اسٹوری کیمرہ استعمال کرتے ہوئے نئی سیلفی لیتا ہے، تو اے آئی فیچر اسے اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا آپشن دے گا۔ اسی طرح، پہلے سے موجود تصاویر کو بھی اے آئی ویڈیو میں بدلا جا سکے گا۔ اے آئی ٹولز خود بخود تصویر یا سیلفی میں دیگر عناصر شامل کر کے اسے ویڈیو میں تبدیل کر دیں گے۔

DATE . May/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top