جیسمین پاؤلینی نے اٹلی کو40سال میں پہلا اٹالین اوپن ٹائٹل دلایا

News Image

جیسمین پاؤلینی نے اٹالین اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی۔
روم میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ماسٹرز1000کے فائنل میں 29سالہ مقامی کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے امریکہ کی کوکوگاف کوسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پاؤلینی نے گاف کے خلاف چھ۔4اورچھ۔2سے کامیابی سمیٹی۔ پاؤلینی 40سال میں اٹالین اوپن ٹائٹل جیتنے والی پہلی اطالوی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل رافائیلا ریگی نے1985میں اٹالین اوپن جیتا تھا۔ جیسمین پاؤلینی کا یہ کلے کورٹ پر پہلا بڑا اعزاز ہے، اطالوی کھلاڑی کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے 1000 لیول ٹائٹل ہے، اس سے پہلے انہوں نے 2024 میں دبئی چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

DATE . May/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top