پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے- بھارت اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے

News Image

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے اور اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ترک نیوز ایجنسی انا دولو سے خصوصی انٹرویو ۔

ڈائریکٹر جنرل ائی ایس پی ار احمد شریف نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ڈی جی ائی ایس پی ار نے کہا کہ بھارت کشمیر کو حل نہیں کر رہا بلکہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا ہم امن پسند قوم ضرور ہیں لیکن اگر بھارت نے اکسایا تو ہمارا رد عمل شدید ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان اپنے ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کر دی ہے

DATE . May/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top