عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے،کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا،مریم نواز

صفحہ اولپاکستانپاکستانعوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے،کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا،مریم نوازنیوز ڈیسکMay 19, 2025News Imageلاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاکہناہے کہ عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔ وقت بہت کم ہے۔عوام کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا، ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام پیش کیاگیا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے12- اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام،انسداد تجاوازت بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس کل (20مئی) دوبارہ ہو گا۔صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی اجلاس میں شرکت کی، ڈسٹرکٹ میں بیوٹی فیکیشن اور انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی،کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔مریم نواز نے کہاکہ ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں۔ پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں بلکہ خود سے ہے۔ مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔ وقت بہت کم ہے۔عوام کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے، میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوس ناک ہے۔ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے روڈز، مارکیٹوں اور بازاروں کی پائیدار اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیاگیا. وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لینڈ ایکوزیشن کیلئے اراضی متاثرین کو مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی،تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ، انتظامی افسروں کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے روزانہ وزٹ کرنے اورروڈز کے درمیان بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔انہوں نے روڈز پر عارضی تجاوزات روکنے کے لئے لین مارکنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےہر نئی سڑک کے ساتھ ٹف ٹائل فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے غلہ،فروٹ اور سبزی منڈی کی شہروں سے باہر منتقلی اور یکساں طرز پراپ لفٹنگ کی ہدایت کی اورتمام اضلاع میں بلڈنگ بائی لاز پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔اوور ہیڈ برج پر پلانٹر اورون کلر یکساں تھیم لائٹنگ اورسولر سٹریٹ لائٹس لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہروں میں واگزار اور میسر سرکاری اراضی پر سپورٹس ایریا اور اربن فارسٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔علاوہ ازیں روڈز کے درمیان یکساں طرز کے درخت لگانے کی بھی ہدایت کی۔فیصل آباد میں عوام کے لئے مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے اورفیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کے ہر بازار میں بہترین انفراسٹرکچر اور بیوٹی فیکیشن کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں راولپنڈی راجہ بازار کی اربن آپ لفٹنگ کے پلان کی منظوری دی گئی ۔والڈ سٹی اتھارٹی کی مشاورت سے راولپنڈی کی تاریخی عمارات کی بحالی کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ساہیوال میں 85فیصد تجاوازات کا خاتمہ، مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ساہیوال کے صدر بازار اور پاکپتن بازار کی آپ لفٹنگ کرکے نئی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ساہیوال کے جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی اور ملتان کی 278 سال قدیمی مسجد ولی محمد کی بحالی کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ملتان کے شیر شاہ انٹر چینج اور لیاقت آباد روڈ کی آپ لفٹنگ کا فیصلہ کیاگیا۔ملتان شہرمیں 22 بس سٹاپ بنانے کی منظوری دیدی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ نادرن بائی پاس پر روڈز کے اطراف میں نو کلومیٹر طویل ملتان ایونیو پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔چوک گھنٹہ گھرملتان کی توسیع و بحالی کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ سیالکوٹ میں 17 کنال پر سیالکوٹ فورٹ. اقبال منزل کی تعمیر و بحالی اور باب سیالکوٹ بنایا جائے گا۔ سیالکوٹ میں 1089 مقامات پر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ علاوہ ازیںڈیرہ غازی خان کے مرکزی لیاقت بازار میں تجاوزات کا خاتمہ اور تعمیر و توسیع جاری ہے۔ شاہ سکندر روڈ کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی۔ڈی جی خان میں وسیع وعریض سپورٹس ایرینا پراجیکٹ کی جلد تکمیل سمیت ڈی جی خان کو 4- الیکٹرک کارٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں بہاولپور فرید گیٹ کی تعمیر توسیع اور فوڈ سٹریٹ کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی ۔بہاولپور کی200 سال پرانی الصادق مسجد کی بیوٹی فیکیشن اور رابط سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ کی منظوری سمیت سیٹلائٹ اور ماڈل ٹاؤن کی بیوٹفیکیشن کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ فیصل آباد میں 9.2 ارب کی 6416 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ گوجرانوالہ میں 116 بازار اور روڈاور 6566 مستقل انکروچمنٹ سٹرکچر ہٹا ئے گئے۔ پورے گوجرانوالہ کو تجاوزات اور غیر قانونی مویشی باڑوں سے پاک کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔اجلاس کوبتایاگیا کہ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر سالڈ ویسٹ ڈیمپنگ سائٹ کو گرین ایریا میں بدل دیا جائے گا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ میں لاہور کی طرز پر نئی فوڈ سٹریٹ بنانے کی بھی ہدایت کی-

DATE . May/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top