پی ایس ایل 10:گروپ مرحلے کا آخری میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے ہرادیا

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10کے 30 ویں اور آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورزمیں پانچ وکٹوں پر 251 رنز بنائے، اوپنرز ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو شاندا ر آغاز فراہم کیا،دونوں کےدرمیان پہلی وکٹ پر 153 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ صاحبزادہ فرحان 41 گیندوں پر9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ایلکس ہیلز نے 35 گیندوں پر 8چھکے اور6 چوکے لگاکر 88 رنز بنائے۔ کپتان شاداب خان 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔راسی وین ڈر ڈوسن ایک اور سلمان علی آغا7رنز بناکر چلتے بنے۔ حیدر علی19اور بین ڈوارشئیس10رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کے میرحمزہ اور عامر جمال نے1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔252رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 172رنز ہی بناسکی۔ اوپنرز ٹم سائفرٹ اور کپتان ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔سائفرٹ 26 رنز بناکر پویلین لوٹے، اِن فارم بلے باز جیمز ونس صرف آٹھ رنز بناسکے، سعد بیگ نے پانچ رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر کے 43 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کی ہمت جواب دے گئی۔ پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے سےگرتی رہیں، 114رنز پر آٹھ وکٹیں گنوانے کے بعد عباس آفریدی اور عامر جمال نے کچھ مزاحمت دکھائی،عباس آفریدی 34 اور عامر جمال 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے چار اور عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ایلکس ہیلز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پی ایس ایل 10میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے درمیان میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لئے مقرر کیا گیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ خصوصی پنک رنگ کی کٹ کے ساتھ میدان میں اُتری جبکہ کراچی کنگز کے کھلاڑی پنک رنگ کی کیپ پہن کر میچ میں شریک ہوئے-

DATE . May/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top