گھر والے اور شوہر نہیں چاہتے میں اداکاری کروں، غنیٰ علی

اداکارہ غنیٰ علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان شوبز کی اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال اداکاری سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں، اور وہ فنی سفر جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں کیونکہ یہ ان کا جنون ہے۔

غنیٰ علی نے وضاحت کی کہ رمضان کے دوران وہ اعتکاف میں بیٹھی تھیں، اسی دوران ان کے بھائی نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر شوبز چھوڑنے کا پیغام شیئر کر دیا۔ ان کے مطابق بھائی کی خواہش تھی کہ وہ میڈیا سے دور ہو جائیں، اور اسی نیت سے اس نے موقع دیکھ کر یہ قدم اٹھایا۔

View this post on Instagram

A post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر، بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں، تاہم ان میں سے کوئی بھی زبردستی نہیں کرتا یہ ان کی محبت ہے کہ وہ انہیں ان کی خواہش کو پورا کرنے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری ان کا جنون ہے اور وہ اچھے پراجیکٹس میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ غنیٰ علی نے مزید کہا کہ وہ کبھی روایتی ہیروئن بننے کی خواہشمند نہیں رہیں، بلکہ ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے۔

DATE . May/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top