
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت طلال چوہدری نے سائبر کرائم سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) کام کر رہی ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ اس اتھارٹی میں تقریباً 500 ملازمین موجود ہیں، جن کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سائبر کرائم کی شکایات میں اضافے کے پیش نظر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ ایف آئی اے کے جو اہلکار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور ایف آئی آر بھی درج کی جاتی ہے۔
DATE . May/22/2025