یو اے ای نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20سیریز دو۔ایک سے جیت کر تاریخ رقم کردی۔یہ کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف یو اے ای کی دوسری سیریز فتح ہے۔
شارجہ میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر162رنزبنائے، ذاکر علی 41اور تنزید حسن 40رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ یو اے ای کے حیدرعلی نے4اوورز میں 7رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
یو اے ای نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر تین وکٹوں پر حاصل کیا۔ علیشان شرافو نے 68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کپتان محمد وسیم کے نام رہا۔ یو اے ای نے اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف2021میں دو۔ایک سے سیریز جیتی تھی۔

DATE . May/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top