
گلاتاسرائے نے 25ویں مرتبہ ترکیہ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔
استنبول میں گلاتاسرائے نے کیسریسپور کو 3 گول سے مات دیکر دو میچز قبل ہی ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔فاتح ٹیم کی جانب سے ’وکٹر اوسمہن‘ ،الپر یلماز اورفرنانڈو مسلیرا نے 1،1گول کیا۔ اس کامیابی کے بعد گلا تاسرائے کو نزدیک ترین حریف فینر باش پر 8پوائنٹس کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگئی ہے۔گلاتاسرائے کے89، فینرباش کے 81پوائنٹس ہیں۔ گلاتاسرائے کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹس پر اب پانچواں ستارہ بھی لگایا جائےگا، پانچ ٹائٹلز جیتنے پر ایک سٹار دیا جاتا ہے۔ گلاتاسرائے کی ٹیم رواں سیزن میں صرف ایک میچ ہاری ہے۔
DATE . May/24/2025