
دنیا بھر میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کی سروس متاثر رہی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکس کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے’ایکس‘ کی سروس متاثر ہونے کی کوئی تکنیکی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم ایلون مسک نے خود کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایلون مسک کا اپنی ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس متاثر ہونے کا اعتراف کرتا ہوں اور اسکی ذمہ داری خود قبول کرتا ہوں۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں نے دوبارہ 24 گھنٹے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور اجکل سوتا بھی آفس میں ہی ہوں۔
ایلون مسک نے لکھا کہ مجھے ایکس اور ٹیسلا اور اسٹارشپ پر مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے پاس اہم ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس ہفتے ایکس کی سروس متاثر ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں بڑی آپریشنل تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔
DATE . May/26/2025


