اٹلی کے مارکو بیزیکی نے برٹش گراں پری جیت لی

News Image

اٹلی کے مارکو بیزیکی نے برٹش گراں پری جیت لی ہے۔موٹر سائیکل روڈ ریسنگ چیمپئن شپ کی سلورسٹون سرکٹ پر ہونے والی سیزن کی چھٹی ریس ڈرامائی رہی۔ ریس ابتدائی طور پر آئل سپل کے باعث ریڈ فلیگ ہوئی جبکہ فابیو کوارٹرارو سمیت کئی نامور رائیڈرز حادثات یا تکنیکی خرابیوں کا شکار ہوکر باہر ہو ئے۔مارکو بیزیکی نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، بیزیکی38منٹ اور16.037سیکنڈز کے ساتھ سرفہرست رہے۔اطالوی رائیڈر کی 2023 میں انڈین گراں پری کے بعد یہ پہلی کامیابی ہے۔یہ مسلسل 11ویں مرتبہ ہوا ہے کہ سلور سٹون پر کوئی نیا فاتح سامنے آیا ہے۔

فرانس کے جوہان۔زارکو 4.088سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور سپین کے مارک مارکوئیز5.929سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔موٹو 2 میں آسٹریلیا کے سینا ۔ایگیئس جبکہ موٹو3 میں سپین کے خوسے۔ انتونیو ۔روئیڈا فاتح رہے۔

DATE . May/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top