پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے، طیب اردوان

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین ممالک مگر ایک قوم ہیں، ہم اچھے برے وقت میں ایک ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر



ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان ہر اچھے اور برے وقت ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے۔

آذر بائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اور سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، آج یوم آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تین ملک اور ایک قوم ہیں، آذربائیجان کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنائیں گے، کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مضبوط ہوا، ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

قبل ازیں سہ فریقی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان یکجہتی خطے کے لیے انتہائی اہم ہے تینوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ترکیے کے لیے باعث اطمینان ہے، تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

DATE . May/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top