اے ڈی بی اور پاکستان کے درمیان ماحولیاتی شراکت داری، نئی حکمت عملی پر اتفاق

News Image

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کاربن مارکیٹس کو سبز ترقی کے نئے افق کے طور پر اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک اوراے ڈی بی کے سینئر ڈائریکٹر برائے کلائمٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ تورو کوبو کی قیادت میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کی قومی ماحولیاتی حکمت عملی کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے اور مارکیٹ پر مبنی مالیاتی حلوں کو متعارف کروانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے ایک جامع اور شفاف حکمت عملی پر اتفاق کیا، جس میں کاربن کریڈٹس کا حصول، ماحولیاتی جدت، اور نتائج پر مبنی منصوبوں کا نفاذ بنیادی نکات ہوں گے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ:”ہم کاربن فنانس کو اقتصادی ترقی کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں، اور اس عمل میں شفافیت، اثر انگیزی اور نتائج کو اولین ترجیح دیں گے۔”

تورو کوبو نے کہا کہ اے ڈی بی ترقی پذیر ممالک کے لیے کم کاربن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، پالیسی فریم ورک، اور کاربن مارکیٹس تک مؤثر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی ماحولیاتی پالیسی کو پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ماحول دوست اقدامات کو اقتصادی طاقت اور بین الاقوامی وقار میں تبدیل کیا جا سکے۔

DATE . May/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top