سعدیہ اقبال ٹی ٹوئنٹی باولنگ رینکنگ میں عالمی نمبر ون، چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد

News Image

لاہور : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی باصلاحیت اسپنر سعدیہ اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی ویمنز بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سعدیہ اقبال سے ملاقات کی اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ “سعدیہ اقبال کا یہ اعزاز نہ صرف پاکستان کرکٹ بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ آپ پاکستان ویمنز کرکٹ کی اسٹار ہیں اور آپ نے محنت، عزم اور پروفیشنل اپروچ سے یہ مقام حاصل کیا۔”

چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ نمبر ون بولر کی شرٹ سعدیہ اقبال کو بطور اعزاز پیش کی اور کہا کہ:”ہمیں یقین ہے کہ آپ ورلڈ کپ میں بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی اور مزید کامیابیاں پاکستان کے نام کریں گی۔”

ملاقات میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ہیڈ آف ویمنز کرکٹ رافعہ حیدر بھی موجود تھیں۔ سعدیہ اقبال نے حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ “انشاءاللہ، میں آئندہ بھی اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرتی رہوں گی۔”

سعدیہ اقبال کی یہ کامیابی پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ، محنت کی قدر اور بین الاقوامی سطح پر قومی پرچم بلند کرنے کی ایک روشن مثال ہے۔

DATE . May/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top