دبئی میں گداگری کے الزام میں 41 غیرملکی گرفتار

News Image

دبئی: دبئی پولیس نے گداگری کے منظم گروہ کے 41 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وام کے مطابق یہ کارروائی جنرل ڈیپارٹمٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے تحت ’المصباح‘ کے عنوان سے شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ سکیورٹی آپریشن کا حصہ ہے۔دبئی پولیس کا کہنا ہے گروہ کے تمام افراد ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھے جسے وہ منظم گداگری کی سرگرمیوں کے لیے ایک ٹھکانے کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

ان کے قبصے سے 60 ہزار درہم برآمد ہوئے ہیں۔ کال سینٹر 901 پر ملنے والی ایک اطلاع میں بتایا گیا تھا کہ بعض لوگ نماز کی تسبیح اور دیگر لوازمات کی فروخت کے دوران بھیک مانگتے نظر آئے ہیں۔اس اطلاع پر مانیٹرنگ اینڈ اینالسز سیکشن نے اس مقام کی نگرانی شروع کی۔

تین عرب شہریوں کو اشیا کی فروخت اور لوگوں سے بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہیں موقع پر ہی حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے ایک منظم گروہ کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ وزٹ ویزے پر امارات میں داخل ہوئے اور ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

DATE . jun/1/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top